Friday, May 3, 2024

گلوکارہ میڈونا ویمن آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے منتخب

گلوکارہ میڈونا ویمن آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے منتخب
October 15, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) میوزک کی مدھر دھنوں کے ساتھ شائقین کے دل گرما دینے والی خوبصورت آواز کی مالک میڈونا کو اس سال کی ویمن آف دی ائیر ایوارڈ کےلئے منتخب کر لیا گیا۔ امریکی گلوکارہ کو یہ ایوارڈ معروف جریدے ”بل بورڈ“ کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دلفریب موسیقی کے ساتھ خوبصورت آواز رکھنے والی گلوکارہ میڈونا اپنے میوزک کے ساتھ دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں۔ وہ ایک ہی وقت میں گلوکارہ، اداکارہ اور کامیاب بزمین ویمن بھی ہیں۔ میڈونا نے اپنی موسیقی کے ساتھ امریکہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے میوزک کے شائقین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ ان کی انہی صلاحیتوں کی وجہ سے معروف امریکی جریدے ”بل بورڈ“ نے انہیں دوہزار سولہ کی بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔ نیویارک میں ہونے والے گیارہویں بل بورڈ میوزک ایونٹ میں انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ گزشتہ برس میڈونا نے اپنے گیتوں کو بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد دنیا بھر کا دورہ کیا تھا۔ میڈونا ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنے فن کے نقوش چھوڑے ہیں۔