Wednesday, April 24, 2024

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری
February 18, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان لاہور ہائیکورٹ بینچ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس سہیل ناصر نے وکلاء کے دلائل اور ثبوتوں کی روشنی میں 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ پراسیکوشن فیصلہ کے جائزہ کے بعد اپنا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے آخری و مرکزی ملزم وسیم بھی کیس سے بری و گئے۔ والدہ کے راضی نامہ کا بیان بریت کی وجہ قرار دے دیا گیا۔ ملزم وسیم کی بریت کا فیصلہ 14 فروری کو ہوا تھا۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ ملزم وسیم کو 311 کے تحت عمر قید سنائی گئی جبکہ سیشن کورٹ نے بھی والدین کے راضی نامے کو مسترد نہیں کیا بلکہ کہا کہ یہ اب ریاستی کیس ہے۔ وسیم کی والدہ نے کہا کہ بیٹی کو کھو دیا، بیٹے کو نہیں کھونا چاہتی۔ عدالت عالیہ نے ملزم وسیم کے اعتراف جرم کا بیان قلمبند کرنے کے پراسس پر بھی سوال اٹھائے۔

عدالت نے تحریر کیا کہ سٹارز کی اچانک موت انکے مداحوں کو چونکا دیتی ہے ۔ فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ بھی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار تھیں جس طرح شارن ٹیٹ، نسٹالی ووڈ، اندریس ایسکوبار اور وحید مراد کو بھی موت کی نیند سلایا گیا تھا۔ اسی طرح 16 جولائی 2016 کی صبح قندیل بلوچ بھی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔