Thursday, April 25, 2024

ماڈل قندیل بلوچ قتل میں سزا یافتہ ملزم بھائی وسیم بری

ماڈل قندیل بلوچ قتل میں سزا یافتہ ملزم بھائی وسیم بری
February 14, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل میں سزا یافتہ ملزم بھائی وسیم کو بری کر دیا گیا۔

قندیل بلوچ کو جولائی 2016 میں مظفر آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا، کیس میں ماں نے بیٹے سے راضی نامہ کیا، گواہ بھی منحرف ہو گئے۔

کیس میں مقتولہ کے 2 بھائی سمیت پانچ ملزمان ملوث تھے، مفتی عبدالقوی بھی کیس کے نامزد ملزم تھے جو بری ہوچکے۔