Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے معاہدے کا امکان مسترد کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے معاہدے کا امکان مسترد کردیا
March 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی سے معاہدے کا امکان مسترد کردیا۔

ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ ہی کوئی اتحاد ہوا ہے نہ کوئی معاہدہ، نہ ہی حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ ہے۔ سندھ حکومت کو مطالبات کی فہرست پیش کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں، سندھ کے امن سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔

کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ اتحاد سے زیادہ اہم اختلاف رائے کے حق کو تسلیم کر کے جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے، ہم نے قانون سازی مانگی ہے جس کے مطابق بنیادی جمہوریت کا نفاذ پورے سندھ میں ہو سکے۔