Thursday, May 2, 2024

ایم کیو ایم نے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے، رانا ثنا اللہ

ایم کیو ایم نے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے، رانا ثنا اللہ
March 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ایم کیو ایم نے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا انہوں نے کسی وزارت کی نہیں بلکہ سندھ اور کراچی کے عوام کی بھلائی کی بات کی۔ اسلم بھوتانی، زین بگٹی، علی نواز شاہ اور چار بی اے پی کے ممبران شامل تھے تو وزیراعظم کی حکومت قائم تھی ۔ ایوان صدر میں مقیم صدر کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چائیے ۔ صدر کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانا چائیے اور اعتماد کے ووٹ لینے کا کہنا چاہیے۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا آج صبح سے شیخ رشید صاحب نظر نہیں آرہے۔ اب شیخ رشید صاحب وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ اعتماد کا ووٹ لیں یا استعفیٰ دیں۔ کہیں عثمان بزدار کا استعفی بھی خط کی طرح ہی نہ ہو۔ عثمان بزدار کے استعفیٰ کی چوہدری صاحب کو کلر فوٹوکاپی مہیا کرنی چائیے ۔ تکبر کا بت پاش پاش ہو چکا ہے۔