Wednesday, April 24, 2024

ایم کیو ایم بکاؤ جماعت ہے، مصطفی کمال

ایم کیو ایم بکاؤ جماعت ہے، مصطفی کمال
March 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے ایم کیو ایم بکاؤ جماعت ہے۔

مصطفی کمال نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم مہاجروں کو بیچنے والی جماعت ہے۔ ساڑھے 3 سال تک انہوں نے حکومت میں مزے کئے۔ ان کا خیال ہے اب ملکر سندھ میں لوٹ مار کریں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا جو سمجھتے تھے متحدہ مہاجروں کو کوئی فائدہ دے گی وہ دیکھ لیں۔ اگر ان کی جگہ میں ہوتا تو عمران خان کا ساتھ کبھی نہ چھوڑتا۔ اگرحکومت نے وعدوں کی خلاف ورزی کی تو اس کا برملا اظہار کریں۔ متحدہ اور پی پی کا اتحاد صرف عمران خان کو گرانےتک ہے۔