Thursday, March 28, 2024

ایم کیوایم وفد کی قاف لیگ کی قیادت سے ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

ایم کیوایم وفد کی قاف لیگ کی قیادت سے ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
February 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ایم کیو ایم وفد کی لاہور میں قاف لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔ وفد نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

اپوزیشن کی ملاقاتوں کے بعد اتحادیوں کا میل جول بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ لاہور میں ایم کیوایم کے رہنما عامر خان اور وسیم اختر چودھری برادران سے ملنے ان کے رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔

میڈیا سے بات چیت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے تحریک عدم اعتماد کے بارے میں کہا کہ اس پر اپوزیشن والے ہی جواب دیں گے۔ ہم پنجاب لوکل باڈیز الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان بولےسیاست میں کوئی سہولت کاری نہیں ہوتی۔ سب کو ایک دوسرے سے ملنا چاہئے، ابھی تو کام پکنا شروع ہوا ہے۔ واضح کیا کہ ہم نے کسی کو باہر نہیں بھیجا اور نہ واپس آنے سے روک سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں حکومتی اتحادیوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ اپوزیشن کے ٹھوس کارڈ سامنے آنے پر اتحادی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ کوئی بھی سیاسی فیصلہ مشاورت سے لینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے موقع پر طارق بشیر چیمہ، مونس الہی، چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔