Sunday, September 8, 2024

 کراچی، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

 کراچی، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک
August 18, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل کو ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز ون کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری، سابق وزیر ناصر حسین شاہ اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کنورنوید جمیل کا شدید علالت کے بعد کل انتقال ہوا تھا، ان کے انتقال کے باعث ایم کیوایم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اب اجلاس کل ہوگا۔