Friday, May 17, 2024

ایم این اے حسین الہٰی کا مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان

ایم این اے حسین الہٰی کا مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان
June 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایم این اے حسین الہٰی نے مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا میرا ملک میرے لئے سب سے پہلے ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ق لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ میں ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتا  جو شہباز شریف کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت کی حمایت کرتی ہو۔ چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے حامی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور ان کے بیٹے ن لیگ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔