Tuesday, April 23, 2024

علیم خان کی رہائشگاہ پر سیاسی شخصیات کی مشاورت، چودھری پرویز الہی کو حکومتی امیدوار بنانے پر تحفظات کا اظہار

علیم خان کی رہائشگاہ پر سیاسی شخصیات کی مشاورت، چودھری پرویز الہی کو حکومتی امیدوار بنانے پر تحفظات کا اظہار
March 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - علیم خان کی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات کی مشاورت ہوئی۔ علیم گروپ کی اکثریت نے چودھری پرویز الہی کو حکومتی امیدوار بنانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  ارکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا چودھری پرویزالہی علیم خان کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔ ترین گروپ کے ساتھ علیم خان کی ملاقات کو سبوتاژ کرنے میں بھی ق لیگ کا اہم کردار رہا۔ تحریک انصاف کی قیادت کو پی ٹی آئی ایم پی ایز میں سے کسی کو امیدوار بنانا چاہئے تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے کپتان کو اقتدار دلانے میں بہت قربانیاں دیں اور جدوجہد کی۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں مشاورت مکمل ہونے کے بعد علیم گروپ اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے اگر رابطہ کر کے حمایت مانگی تو اس آپشن پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ چار اہم ترین حکومتی شخصیات علیم خان اور پرویز الہی کے درمیان مفاہمت کیلئے کوشاں ہیں۔