Friday, March 29, 2024

علیم خان کا عمران خان کے الزامات پر ٹی وی مناظرے کا چیلنج

علیم خان کا عمران خان کے الزامات پر ٹی وی مناظرے کا چیلنج
May 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان علیم خان نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج کردیا۔

عبدالعلیم خان نے انٹرویو میں کہا کہ میں، آپ اور جہانگیرترین آمنے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں ہم بھی حقائق بتائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس 300 ایکڑ نہیں، 3 ہزار ایکڑ زمین ہے، اگر روڈا کے تحت گرین لینڈ پر آپ کے پلازے اور گالف کورس بن سکتے ہیں تو میری سوسائٹی کیوں نہیں؟ علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرخ خان کے تعلقات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

علیم خان بولے کہ عمران خان نے عثمان بزدار کی وجہ سے وزیر اعلی نہیں لگایا، وہ چاہتے تھے کہ عثمان بزدار کے ذریعے فرح خان پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرے اور اس کے آگے کوئی بولنے والا نہ ہو۔