Wednesday, April 24, 2024

لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو ہم سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو ہم سے بچھڑے 15 برس بیت گئے
March 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستانی فلموں کو مدھر موسیقی سے دنیا بھر میں منفرد پہچان دلانے والے لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو ہم سے بچھڑے پندرہ برس بیت گئے، ان کی مدھر دھنیں آج بھی دل پر اپنا اثر چھوڑتی ہیں۔

بہار کے دن آئے، سنگھار کے دن آئے، اے کاش میرے لب پہ تیرا نام نہ آتا، ساجنارے موسے پیت نبھانا رے اور اس جیسے کئی مقبول ترین نغموں کو نثاربزمی نے اپنی موسیقی سے نوازا جو سپر ہٹ ثابت ہوئے۔

سید نثار احمد المعروف نثار بزمی نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل 1944 میں کیا۔

بحیثیت موسیقاران کی پہلی فلم جمنا پار ریلیز ہوئی لیکن شہرت فلم کھوج میں محمد رفیع کے گائے ہوئے نغمے چندا کا دل ٹوٹ گیا سے ملی۔

نثار بزمی کو شاہ خرچ موسیقار کہا جاتا تھا، وجہ آلات کا زیادہ استعمال تھا۔ فلم امرائو جان ادا کے ایک گانے ’’مانے نہ بیری بلما میرا من تڑپائے‘‘ میں انہوں نے 50 سے زائد آرکسٹرا کا استعمال کیا۔

نثار بزمی نے اپنے پورے کیریئر میں 68 ریلیز شدہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی، جو تمام کی تمام اردو زبان میں تھیں۔

پاکستان کے عظیم موسیقار نثار بزمی 22 مارچ 2007ء کو اس دنیا سے کوچ کر گئے مگر ان کی آج بھی لوگوں کےدل و دماغ میں زندہ ہیں۔