Thursday, March 28, 2024

لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
September 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

لہری نے 1955 میں فلم انوکھی سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا، 1960ء کی دیہائی میں لہری نے ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلمز دیں، ایک وقت وہ بھی آیا جب ان کا کا نام فلموں کی کامیابی کی ضمانت کا سمجھا جانے لگا۔

انجان، دل میرا دھڑکن تیری، پھول میرے گلشن کا، بالم، جلتے سورج کے نیچے، بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، انسان بدلتا ہے، جوکر اوردیگر بے شمار ایسی فلمز ہیں جن میں لہری اپنے فن کے عروج پر نظر آئے۔

لہری کو بہترین ادا کاری پر 11نگار اور دیگر ایوارڈز جبکہ حکومت پاکستان کی جانب پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازاگیا۔

لہری 13 ستمبر2012ء کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے لیکن ان کی لازوال فلمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔