Friday, March 29, 2024

لیجنڈ اداکار اور سٹینڈ اپ کامیڈین عمر شریف کو بچھڑے ایک سال بیت گیا

لیجنڈ اداکار اور سٹینڈ اپ کامیڈین عمر شریف کو بچھڑے ایک سال بیت گیا
October 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - آج پاکستانی لیجنڈ اداکار اور سٹینڈ اپ کامیڈین عمر شریف کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا لیکن عمر شریف آج بھی اپنے مداحوں کےدلوں پر راج کرتے ہیں۔

پاکستانی لیجنڈ اداکار عمر شریف جن کا اصل نام محمد عمر تھا لیکن شہرت انہوں نے عمر شریف کے نام سے حاصل کی۔ آپ نے اپنے منفرد سٹائل اور سٹینڈ اپ کامیڈی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

آغاز کراچی تھیٹر سے کیا اور ایسے مزاح اور کامیڈی کی ریت رکھی کہ مداحوں کے دل موح لیے۔ عمر شریف کی کامیابیوں کا سفر ایسا رہا کے چاہے تھیٹر ہو یا ٹی وی شو شائقین آپ کے جملوں پر لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔

عمر شریف نے اپنے ہمسایہ ملک میں بھی بہترین سٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر پرفارمنس کی اور خوب شہرت اور داد وصول کی۔

عمر شریف نے اپنے کیریئر میں نہایت بہترین اور منفرد انداز سے مختلف پروگرام کی میزبانی بھی کی تاہم دل کے مرض کی وجہ سے 2 اکتوبر 2012 کو جرمنی کے ہسپتال میں وفات پائی۔

عمر شریف کو کراچی کلفٹن عبدللہ شاہ غازی کے دربار کے احاطے میں دفنایا گیا لیکن آج تک اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔