Friday, April 19, 2024

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بننے سے معذرت کرلی

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بننے سے معذرت کرلی
April 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بننے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ذاتی وجوہات پر کمیشن کی سربراہی سے معذرت کی، وفاقی حکومت نے طارق خان کو دھمکی آمیز خط سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کی مبینہ دھمکی آمیز خط منظر عام پر لانے کی مخالفت کردی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا خط پبلک کرنا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہو گی۔