Saturday, April 27, 2024

لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف، لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری

لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف، لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری
November 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں لکھا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ادھر وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے یہ ایڈوائس وزیراعظم کی ہے۔ وزیراعظم نے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ امید ہے صدر عارف علوی ایڈوائس کو سیاسی طور پر نہیں دیکھیں گے۔