Thursday, April 25, 2024

لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
March 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیرمین نیب تعینات کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔

آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد سے چیئرمین نیب کی پوسٹ خالی تھی۔