کراچی (92 نیوز) - کراچی سٹی پولیس کی کارروائی میں لیاری گینگ وار شیراز زکری گروپ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کئے گئے۔ ملزموں کی شناخت عبدالعزیز اور بلال کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ میں ایک دستی بم بھی شامل ہے۔
ملزمان نے چند روز قبل بہار کالونی میں چمڑے کے تاجر کو بھتے کی پرچی دی تھی۔ یکم مارچ 2019ء کو کھڈہ مارکیٹ لیاری میں دستی بم حملہ بھی کیا تھا۔