Friday, April 26, 2024

لیا ری نے آمریت کے خلاف بھرپور جد وجہد کی : بلاول بھٹو

لیا ری نے  آمریت کے خلاف بھرپور جد وجہد کی : بلاول بھٹو
October 16, 2016
لیاری(92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لیاری نے ہر آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کی سلام شہدا ریلی لیاری  پہنچ گئی ہے ۔ لیاری میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لیاری اور کھارادر کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،میں اٹھارہ اکتوبر کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ لیاری کراچی کی جان ہے اور لیاری  اصل کراچی ہے ۔میرے شہید نانا اور شہید والدہ کا دوسرا گھر لیاری میں ہے جبکہ میرے والد اور والدہ کی شادی بھی لیاری میں ہوئی اور میری پیدائش بھی یہیں کی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ میں لیاری کا بیٹا ہوں ،لیاری محنت کشوں کا پرامن علاقہ تھا جس کے امن کومنصوبہ بندی کے تحت برباد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لیاری کی ماؤں اور بہنوں نے اپنے بیٹوں کے جنازے اٹھائے ہیں  میں ان شہدا  کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ ن لیگ ہمیشہ لوگوں کا روزگار چھینتی ہے لیکن پی پی روزگار دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں وہ کام نہیں ہوسکے جس کے شہید محترمہ نے خواب دیکھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں تبدیلی لارہا ہوں اور ہم ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے ۔میری نئی ٹیم پہلے سے زیادہ جم کر کام کریگی لیاری والوں کو تعلیم کے میدان میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں ۔ہم لیاری کا مکمل امن بحال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری سے پی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن لوگوں کی تعداد نے بتادیا کہ جتنی مرضی سازشیں کرلو لیاری پی پی کا قلعہ ہے نمائش چورنگی پر جب ریلی پہنچی تو اس جگہ خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں آج قائد اعظم کے مزار کے سامنے کھڑا ہوں میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے قائد سے بات کروں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے قائد کے شہر کی گلیوں کو خون سے سرخ کردیا گیا ہے  ۔میرے قائد آپکے وطن کے بزرگ بہت پریشان ہیں نوجوانوں کا مستقبل تاریک بنادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مایوسیوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے قائد اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ میرے قائد آپ کے پہلے وزیراعظم کو گولی کو نشانہ بنایا گیا ایک کو پھانسی چڑھا دیا گیا ایک جو جلاوطن کر دیا گیا اور ایک سابق وزیراعظم کو شہید کردیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد اگر ملک میں وزیراعظم محفوظ نہیں ہیں تو غریب کو کہاں تحفظ میسر ہوگا ۔ بلاول نے مزید کہا ہے کہ ملک میں آئین توڑنے والے آزاد ہیں انصاف مانگنے والوں کیلئے موت ہے ۔ ۔