Saturday, April 20, 2024

لیاقت پور، چینی سے لدا ٹرک منی کوچ پر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق

لیاقت پور، چینی سے لدا ٹرک منی کوچ پر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق
August 13, 2022 ویب ڈیسک

لیاقت پور (92 نیوز) - لیاقت پور میں چینی سے لدا ٹرک منی کوچ پر الٹ گیا، حادثہ میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ شاہی روڈ فیروز اڈا کے قریب سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر بُری طرح پھنس گئے۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 شدید زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔