Sunday, September 8, 2024

علی زیدی، میاں محمد سومرو اور امین الحق کا سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار

علی زیدی، میاں محمد سومرو اور امین الحق کا سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار
January 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ سے تعلق رکھنے والے تین وفاقی وزرا کی بیٹھک ہوئی۔ علی زیدی، میاں محمد سومرو اور امین الحق نے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

 انہوں نے نئے بلدیاتی بل کو کالا قانون قرار دے دیا۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اداروں پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نہیں بلکہ بد دیانتی کا بل پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کے کالے قانون کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ میدان میں ہے۔ صوبے کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا کڑا احتساب ہو گا۔