Wednesday, April 24, 2024

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
February 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ میشاء شفیع اور علی ظفر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ میشا شفیع اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں۔ میشاء شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہے انکی عدم پیشی کی وجہ سے کیس کا ٹراٸل شدید متاثر ہو رہا ہے۔

عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے فیصلے میں علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ عفت عمر کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔

عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کو پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔