Tuesday, April 16, 2024

علی ظفر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ میر پور خاص میں خیمہ بستی قائم کردی

علی ظفر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ میر پور خاص میں خیمہ بستی قائم کردی
September 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - معروف گلوکار و اداکار علی ظفر فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ میر پور خاص میں خیمہ بستی قائم کردی۔

100 خیموں پر مشتمل بستی میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار 100 خاندانوں کو رہائش اور راشن فراہم کیا جارہا ہے۔

فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کو راشن بیگ، بچوں اور بڑوں کے کپڑے، ضروریات زندگی کا سامان، ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کر جارہی ہیں۔

علی ظفر فاؤنڈیشن کی سربراہ خدیجہ امجد نے بتایا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے جو آئندہ ہفتوں اورمہینوں میں بھی جاری رہیں گے۔

فاؤنڈیشن نے لاہور میں دو سرکاری اسکولوں کو بھی گود لیا ہے جہاں اس کی توجہ حالات کو بہتر بنانے اور 1000 سے زائد چھوٹے بچوں کے لیے سیکھنے کے معیار کو بلند کرنے پر مرکوز ہے۔