Friday, May 17, 2024

علی امین گنڈا پور سکھر جیل سے رہا، مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور سکھر جیل سے رہا، مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری
May 4, 2023 ویب ڈیسک

سکھر/ درگئی (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور سکھر جیل سے رہا ہوگئے جبکہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

رہنماء پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور سکھر جیل سے رہائی کے بعد پنجاب کیلئے روانہ ہوگئے۔ علی امین گنڈا پور کو شکار پور پولیس نے بیس اپریل کو گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے، وارنٹ گرفتاری مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی نے جاری کیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے روک دیا۔