Tuesday, April 23, 2024

لاہور : ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور : ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
September 27, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیاضلعی انتظامیہ نے قیمت 77روپے سے بڑھا کر  85 روپے فی کلو کر دی ۔رکشا ڈرائیورز یونین نے نئی قیمت مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی مافیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر گھٹنے ٹیک دئیے اور قیمت میں اکٹھا آٹھ روپے فی کلو اضافہ کر دیا ۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 77روپے سے بڑھ کر 85روپے ہو گئی دوسری جانب قیمتوں میں اضافے کے باوجود ایل پی جی کہیں بھی 90 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں ہے۔ عوامی رکشا یونین کی جانب سے نئی قیمت کو مسترد کر دیا گیا ہے اور جمعرات کو ڈی سی او آفس کے گھیراﺅ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک 77کلو میں ایل پی جی دستیاب نہیں ہو گئی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔