Wednesday, April 24, 2024

لوئر کوہستان کے علاقے پٹن سری میں گھر میں آتشزدگی، چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان کے علاقے پٹن سری میں گھر میں آتشزدگی، چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق
March 17, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - لوئر کوہستان کے علاقے پٹن سری میں گھر میں لگنے والی آگ نے پورا خاندان جلا دیا۔ آگ لگنے کے باعث چھت گرنے سے 10 افراد ابدی نیند سو گئے۔

ضلع کوہستان کے علاقہ پٹن کے گائوں سری میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے دیکھتے آگ کے شعلوں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث گھر کی لکڑی سے بنی چھت گرگئی۔ گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے اور آگ کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی سے تین افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہونے پر اہل علاقہ نے شاہراہ ریشم پر احتجاج کیا۔