Saturday, April 20, 2024

لوٹوں کیخلاف فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان

لوٹوں کیخلاف فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کوہاٹ (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔

کوہاٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو تباہ ہونے سے بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنا واسکٹ اتار دیں مرغی کی قیمتیں فوری طور پر کم ہو جائیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کرپشن کیسز سنے۔ ہم چوروں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے، نئے انتخابات فوری کرائے جائیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مئی میں ہونے والے اسلام آباد مارچ کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے روس سے 30 فیصد کم شرح پر گندم اور تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے معاہدوں کو ختم کر دیا۔"

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اگر امریکا نے مطالبہ کیا تو وہ اڈوں سے انکار نہیں کریں گے۔