Sunday, June 2, 2024

لوٹے خرید کر پنجاب حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

لوٹے خرید کر پنجاب حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان
September 7, 2022 ویب ڈیسک

چشتیاں (92 نیوز) - عمران خان کا کہنا ہے لوٹے خرید کر پنجاب حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے وفاقی حکومت کو پھر نشانے پر رکھ لیا۔ چشتیاں میں جلسے کے دوران کہا  نواز شریف کو واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ لندن سے لوگوں کو جیل میں ڈالنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں۔ نواز شریف جلدی واپس آئیں اور دیکھیں قوم کیسا استقبال کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا  شہباز شریف چور دروازے سے آیا۔ سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کا گڑھ چشتیاں نہیں ،لندن ہے۔ پہلے دھاندلی کرکے الیکشن  میں ہرانے کی کوشش ناکام ہو گئی جس نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیا اس نے چور کا ساتھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا  یہ کہتے تھے عمران خان کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا۔ چار ماہ میں روپیہ جیسے گرا پہلے کبھی نہیں گرا۔ اب انقلاب خون نہیں ووٹ کے ذریعے آئے گا۔ یہ سب میرے خوف سے ایک ہوگئے ہیں۔