Thursday, April 25, 2024

لوٹ مار کرنے والوں نے سارا پیسہ بیرون ملک رکھا ہے، عمران خان

لوٹ مار کرنے والوں نے سارا پیسہ بیرون ملک رکھا ہے، عمران خان
September 27, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے لوٹ مار کرنے والوں نے سارا پیسہ بیرون ملک رکھا ہے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں سازش کے تحت نکالا گیا۔ اب جو جتنا بڑا ڈاکو ہے اسے اتنا بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔ پانچ سال مفرور رہنے والے اسحاق ڈار کو خزانے پر بٹھایا جا رہا ہے۔ آزادی کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا بیرونی سازش کے تحت نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ 17 سال بعد ملک کی معیشت بڑھ رہی تھی۔ ملکی معیشت ایکسپورٹ کے ذریعے ترقی کرتی ہے۔ جب سے یہ دو مافیا خاندان آئے بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا، ۔ ہم نے ساڑھے تین سال میں انڈسٹری کو آگے بڑھایا۔ برصغیر میں زیادہ روزگار ملنے والا ملک پاکستان تھا۔

 عمران خان بولے ہماری حکومت میں 32 ارب ایکسپورٹس تھیں۔ ہم نے کسانوں کی مدد کی۔ 50 سال کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ جب ہم تھے 115 ڈالر فی بیرل تیل تھا، آج 90 ڈالر فی بیرل ہے۔ ہمارے وقت میں بجلی 16 روپے یونٹ تھی، آج کوئی بل ادا نہیں کر سکتاْ۔