Wednesday, April 24, 2024

پیسے نے حکمرانوں کو بزدل بنا دیا ، 8.5 ارب جاتی امرا کی سکیورٹی پر خرچ کیا گیا

پیسے نے حکمرانوں کو بزدل بنا دیا ، 8.5 ارب جاتی امرا کی سکیورٹی پر خرچ کیا گیا
September 30, 2016
  لاہور(92نیوز)تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے نے حکمرانوں کو بزدل بنادیا ہے ،ساڑھے آٹھ ارب  جاتی امرا کی سکیورٹی پر خرچ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے رائے ونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو دل کا مسئلہ نہیں بلکہ پیٹ کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو تمام حالات کے باوجود جلسے میں آئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کے فرعون کے گھر کے پاس جلسہ کیا ، خواتین نے خوف کے بت کو توڑا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسوں نے حکمرانوں کو بزدل بنادیا ہے کیونکہ یہ ڈرتے ہیں کہ انہیں کچھ ہوا تو اتنے پیسے کہاں جائینگے ۔ ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے اربوں کھائے اس لئے بدہضمی ہوگئی ہے ،وہ غلط علاج کرالیں کیونکہ اب تک وہ غلط علاج کرارہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں پاناما میں خاص طور پر مریم نواز دو کمپنیوں کے مالک ہیں یہ کمپنیاں نیلسن اور نیکلوس ہیں ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز 2012 میں کہتی ہیں کہ لندن تو دور کی بات میری تو پاکستان میں کوئی میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں لیکن ان کے دو فلیٹ کہاں سے آگئے ہیں جبکہ ان کی کمپنیاں 2006 میں بنی تھیں ۔ انہوں نےکہا ہے کہ نوازشریف نے ٹیکس ریٹرن میں لکھا ہے کہ مریم کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ۔ ۔انہوں نے کہا کہ  اثاثے چھپانا ، کرپشن کرنا ، ٹیکس چوری کرنا اورمنی لانڈرنگ کرنا چار قانون توڑے ہیں نوازشریف نے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے ادارے بتائیں کہ کیا انہیں یہ سب چیزیں نظر نہیں آتیں ،چیئرمین نیب کان کھول کر سن لیں قوم کے پیسے پر آپ چیئرمین بنےہیں ، ایف بی آر کے کرپٹ چیئرمین 25 کروڑ ہرماہ دبئی بھیجتے ہیں ۔عمران خان نے سپریم کورٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پہلے سوموٹو لئے جاتے تھے اب کیوں نہیں لئے جاتے،لوگ انصاف چاہتے ہیں لیکن ملک میں صرف مسکین لوگوں کو پکڑا جاتا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیق کیوں نہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پروپیگنڈا کیلئے موٹو گینگ رکھا ہوا اللہ انہیں سچ بولنے کی توفیق دے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پورے خاندان کے بیان متضاد ہیں سب جھوٹ بول رہے ہیں ، ان کی کابینہ کے لوگ کچھ کہتے ہیں نوازشریف کی اولاد کچھ کہتی  سوائے کلثوم نواز کے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلوگ ضمیر جگائیں اللہ کو جواب دینا ہے یا نواز شریف کو ،وزیراعظم نے اداروں کو تباہ کرکے کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امرا کو جانے والی نہر روک کر کسانوں کی زمینیں بنجر کردیں اور ان فرعونوں نے کسانوں کی زمینیں زبردستی لےلیں ۔