Wednesday, April 24, 2024

لانگ مارچ خبریں بنانے کیلئے نہیں، دمادم مست قلندر ہو گا، راجہ پرویز اشرف

لانگ مارچ خبریں بنانے کیلئے نہیں، دمادم مست قلندر ہو گا، راجہ پرویز اشرف
February 10, 2022 ویب ڈیسک

کھاریاں (92 نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ لانگ مارچ خبریں بنانے کیلئے نہیں، دمادم مست قلندر ہو گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کھاریاں میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا 27 فروری سے 7 مارچ تک رزلٹ سب کے سامنے آجاے گا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزرا کو مسخرے قرار دے دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مسخرے وزیرپیپلز پارٹی کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں،عدم اعتماد ہمارا مؤقف تھا، پی ڈی ایم بھی تسلیم کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کا مارچ ضرور کامیاب ہو گا۔