Friday, March 29, 2024

لندن ایئرپورٹ پر کیمیکل کا اخراج‘ درجنوں افراد متاثر‘ دو ہسپتال داخل

لندن ایئرپورٹ پر کیمیکل کا اخراج‘ درجنوں افراد متاثر‘ دو ہسپتال داخل
October 22, 2016
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں سٹی ایئرپورٹ پر کیمیائی حادثے کے باعث درجنوں مسافر متاثر ہوئے۔ سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ستائیس افراد کو طبی امداد دینا پڑی جبکہ ائیرپورٹ کو بھی خالی کرانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں سٹی ایئرپورٹ پر جب کیمیائی حادثہ پیش آیا تو اس وقت ائیرپورٹ پر عملے کے ارکان کے علاوہ پانچ سو کے قریب مسافر موجود تھے۔ حادثے کے باعث اکثر مسافروں کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی جس کے باعث ستائیس مسافروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو افراد کو شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اس کیمیکل کی کوئی بو نہیں تھی تاہم انہیں سانس لینے میں بہت مشکل پیش آئی اور کئی شدید کھانسی میں مبتلا ہو گئے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ میں معمول سے زیادہ کیمیائی ریڈنگز نہیں ملیں۔ پولیس اور آگ بجھانے والے عملے نے دو بار مکمل طور پر ائیر پورٹ کا جائزہ لیا اور عمارت کے اندر فضا کو کلیئر کیا گیا۔ ائیرپورٹ بند ہونے سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر سرگرمیاں بحال کر دیں۔