Friday, April 26, 2024

شام میں بچوں کی ہلاکت پر لندن کے شہریوں کا احتجاج

شام میں بچوں کی ہلاکت پر لندن کے شہریوں کا احتجاج
October 23, 2016
لندن (ویب ڈیسک) شام میں خانہ جنگی اور حلب میں بمباری سے بے گناہ شہریوں اور بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف لندن والے بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔ سیکڑوں افراد نے سنٹرل لندن میں بھرپور احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل لندن میں سیکڑوں افراد نے شام میں خون ریزی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حلب میں بے گناہ شہریوں اور بچوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر عالمی برادری خاموش ہے۔ مظاہرے میں اداکارہ کیری ملیگن نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں شریک بچوں نے ٹین ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے سامنے شامی بچوں کی یاد میں ٹیڈی بیئرز رکھے۔