Saturday, May 4, 2024

لوگوں کے گھر گرانے والے نے اپنا گھر لیگل کروا لیا، حمزہ شہباز

لوگوں کے گھر گرانے والے نے اپنا گھر لیگل کروا لیا، حمزہ شہباز
January 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا عمران نیازی کے جھوٹ سب کے سامنے ہیں، لوگوں کے گھر گرانے والے نے اپنا گھر لیگل کروا لیا۔

جمعرات کے روز عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان کا عوامی عدالت میں پیش ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، کرپشن ختم کرنے کا ایجنڈا لے کر آنے والی جماعت نے پاکستان کو کرپشن میں ہی ترقی دی، بزدار صاحب پیسے لے کر تبادلے کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا ’’ شفاف چلی ‘‘ والا نعرہ گندا کردیا گیا، ہم پر الزامات لگائے گئے لیکن ثبوت نہیں پیش کرسکے، ہم نے جتنی پیشیاں بھگتنی تھیں بھگت لیں، اب باری آپ کی ہے۔ تمہاری اے ٹی ایم نے اربوں روپے کمائے ہیں، ہوش کے ناخن لو!۔

لیگی رہنماء بولے کہ دہشت گردی کے واقعے میں سیف سٹی کے کمرے کام نہیں کر رہے، مزید کہا کہ کان کھول کر سُن لو، ہم نہ کسانوں کو اکیلا چھوڑیں گے نہ عوام کو اکیلا چھوڑیں گے۔