Friday, May 17, 2024

لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے چھڑوائی جارہی ہے، عمران خان

لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے چھڑوائی جارہی ہے، عمران خان
May 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے چھڑوائی جارہی ہے۔

منگل کے روز کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں، جس طرح کارکنان اور خواتین کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے وہ انسانیت سوز ہے۔