Thursday, April 18, 2024

لوڈ شیڈنگ کےخاتمے کیلئے وزارت توانائی نے 15جون تک 329 ارب روپے مانگ لیے

لوڈ شیڈنگ کےخاتمے کیلئے وزارت توانائی نے 15جون تک 329 ارب روپے مانگ لیے
May 7, 2022 ویب ڈیسک

.اسلام آباد (92 نیوز) - .لوڈ شیڈنگ کےخاتمے کیلئے وزارت توانائی نے 15جون تک 329 ارب روپے مانگ لیے

وزارت توانائی نے وزارت خزانہ سے درخواست کی ہے کہ فرنس آئل کی خریداری کیلئے 25 مئی تک 108 ارب روپے فراہم کیے جائیں۔ اس کے بعد 7 جون تک مزید 136ارب روپے اور پھر 15 جون تک مزید 85 ارب روپے فراہم کیے جائیں

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزارت توانائی کو ملک میں پاور پلانٹس کیلئے فرنس آئل ، آر ایل این جی کے انتظامات کیلئے مطلوبہ فنڈز کا قابل عمل جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت خزانہ ، وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن مل کر ایک قابل عمل پلان تیار کریں گے تاکہ پاور پلانٹس کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کا گردشی قرضہ 2450 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔