Sunday, September 8, 2024

فوجی جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ

فوجی جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ
November 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سرحد پر بھارتی دہشت گردی سے سات پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ جاری ہے جس میں دو ماہ کے دوران چھبیس عام شہری شہید جبکہ ایک سو سات زخمی ہو چکے ہیں۔ آج تازہ واقعے میں بزدل دشمن پھر باز نہ اور پاکستان کی امن کی خواہش کو پس پشت ڈالتے ہوئے سرحد پر فائرنگ کر دی جس سے سات پاکستانی فوجی جوان مرتبہ شہادت پر فائز ہو گئے۔ پاکستان نے اس بزدلانہ حرکت پر بھارت سے شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو آج دفترخارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے رواں برس 222مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔