Sunday, May 19, 2024

لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار، شارٹ فال پانچ ہزار 538 میگا واٹ ہو گیا

لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار، شارٹ فال پانچ ہزار 538 میگا واٹ ہو گیا
May 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار ہے۔ شارٹ فال پانچ ہزار 538 میگا واٹ ہو گیا۔

سورج نے دوبارہ تیور دکھانا شروع کیے تو لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں اس وقت 3 سے 4 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لاہور میں شادباغ،  ہرنبس پورہ، لال پل ، بھگوان پورہ اور بادامی باغ کے علاقے میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری کہتے ہیں گرمی کے اس موسم میں لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شام کے اوقات میں مختلف مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔