Wednesday, April 24, 2024

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے حامیوں کا احتجاج

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے حامیوں کا احتجاج
October 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف نعرے لگائے، شرکا کی طرف سے امپورٹڈ حکومت نامنظور، این آر او ٹو نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

احتجاج کے شرکاء کا سوال تھا کہ جس وقت ملک سیلاب میں ڈوبا ہے مریم نواز لندن میں کیا کر رہی ہیں۔