لندن (92 نیوز) - پاکستان کی سیاست کے اہم فیصلوں کیلئے لندن میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ن لیگ کی قیادت کی آج پھر طویل بیٹھک ہوئی، آج وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے چند روز میں پانچویں مرتبہ ملے۔ ملک کے سیاسی اُمور زیر بحث آئے۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے رانا مبشر اقبال، احسان الحق باجوہ، ڈاکٹر مہر لیاقت علی اور میاں ساجد پرویز کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف، سلیمان شہباز شریف، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہوئے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی۔
گزشتہ روز نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔