Tuesday, April 16, 2024

لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
September 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ برطانیہ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ میں نے ایک درخواست تیار کی ہے جو آج وزارت داخلہ میں جمع کرواؤں گا۔ ویزے کے حصول کے لیے وزارت داخلہ ایک کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف جو ٹرینڈ چل پڑا ہے وہ ناقابل قبول ہے، اس پر مکمل کارروائی ہو گی۔ ایسے افراد کے پاکستانی پاسپورٹ بھی کینسل کریں گے۔

پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہم نے اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تو پھر آپ بھی گھر سےنہیں نکل سکیں گے۔