Thursday, April 25, 2024

لندن ملاقات میں شہبازشریف کی نہیں سنی گئی، شیخ رشید

لندن ملاقات میں شہبازشریف کی نہیں سنی گئی، شیخ رشید
September 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے لندن ملاقات میں شہبازشریف کی نہیں سنی گئی۔

سابق وزیر داخلہ نے ٹویٹ پیغام میں حکومتی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ جو لوگ سیلابی ریلے سے بچ گئے وہ حکومتی نااہلی سے وبائی امراض میں پھنس گئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہورہا ہے، نہ باہر سے امداد آئی، نہ اندر سے پیشرفت ہوئی۔ عمران خان بہانہ تھا اپنے کیسز ختم کرانا تھا۔