Saturday, April 27, 2024

لندن میں سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف

لندن میں سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف
June 23, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - لندن میں سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف ہو گیا۔

بر طانیہ میں چالیس سال بعد پولیو وائرس نکل آیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق گٹر کے پانی میں وائرس کے متعدد ورژن ملے ہیں۔ سائنسدانوں کو لندن بیکٹن سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پولیو وائرس کے نمونے ملے۔ جینیاتی سلسلے بتاتے ہیں کہ شمالی اور مشرقی لندن میں یہ وائرس ہے ۔ اب تک برطانیہ میں پولیو کا کوئی کیس براہ راست نہیں پایا گیا۔ بر طانیہ کو مکمل طور پر پولیو فری ڈکلیئر کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے حکام نے فوری طور ر پولیو ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو کے شواہد گٹر سے ملنے پر یوکے ہیلتھ ایجنسی نے ’’نیشنل انسیڈنٹ ڈکلیئر‘‘کر دیا۔