Friday, April 19, 2024

لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ آور 3 افراد گرفتار

لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ آور 3 افراد گرفتار
April 4, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ آور 3 افراد گرفتار کرلیا گیا۔ 

میٹروپولٹین پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ مبینہ حملہ آوروں کی تعداد 12 سے 15 تھی، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لیا۔ ایک شخص جھگڑے میں شدید زخمی ہو گیا۔

مذکورہ افراد نے نواز شریف کے دفتر باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ گرفتار افراد کو سنٹرل لندن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

اس سے دو روز قبل بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے گارڈز پر نوجوان نے مبینہ حملہ کیا تھا، ہاتھا پائی کے دوران ایک گارڈ زخمی بھی ہوا تھا۔