Thursday, April 25, 2024

لمپی اسکن بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہورہی، طبی ماہرین

لمپی اسکن بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہورہی، طبی ماہرین
March 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی سمیت سندھ بھر میں گائیوں میں ہونے والی بیماری لمپی اسکن تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی فی الحال کوئی علاج نہیں ، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے یہ بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہورہی تاہم عوام احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔

گائیوں میں پھیلنے والی لمپی اسکن نامی بیماری بےقابو ہوگئی، قربانی کی نیت سے پالے گئے جانور بھی متاثربیوپاری مہنگے ترین جانور کوڑیوں کے مول فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈیری فارمرز نے ڈیری فارمرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ بھر میں جانوروں کی ویکسی نیشن شروع کرے جبکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانوروں کی نقل و حمل پرپابندی عائد کی جائے۔

ادھر ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ سندھ ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے 92 نیوز کو بتایا کہ اس وبا کا فی الحال علاج نہیں ہیں تاہم یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی تاہم مصبہ خانوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ ایسے جانور زبح نہ کریں۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے بتایا اگرچہ گوشت کو اور دودھ کو اچھی طرح اُبالنے سے ننانوے فیصد جراثیم ختم ہوجاتے ہیں تاہم متعلقہ حکام ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ بیماری کا جانوروں کو مکمل علاج سے پہلے فروخت نہ کیا جاسکے۔

بالخصوص سندھ اور ساؤتھ پنجاب میں پھیلی لمپی اسکن نامی وبا میں جانوروں کے جسم اور منہ میں پھوڑے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے جانور کمزور اور لاغر ہوجاتا ہے جبکہ گائیوں میں دودھ دینے کی شرح انتہائی کم ہوجاتی ہے۔