Friday, March 29, 2024

لمبی آزمائش کے بعد سچ سامنے آ گیا، مریم نواز

لمبی آزمائش کے بعد سچ سامنے آ گیا، مریم نواز
September 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کا کہنا ہے لمبی آزمائش کے بعد سچ سامنے آ گیا۔ ہماری بےگناہی ثابت ہو گئی۔

مریم نواز میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے بولیں جھوٹ کا اختتام ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا۔ آپ ناکام ہو گئے، آپ معافی مانگیں یا نہ مانگیں آپکے جھوٹ، بہتان اور کردارکشی کا انجام قوم کے سامنے آ گیا ہے۔ کھیل کھیل میں آپ ملک کے ساتھ کھیل گئے۔ عمران خان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی ۔ شرم مریم کو نہیں، عمران خان کو آنی چاہیے کہ جس کے دور میں یہ ہوا ۔ میرے داماد کی جو مشینری آئی تھی وہ عمران خان کے دور میں آئی تھی۔ آدھی مشینری عمران خان کے دور میں آ چکی تھی۔ جب دوبارہ آدھی مشینری کے لیے درخواست دی وہ اس دور میں دی تو وزیراعظم نے کہا قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔

بریت کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف سے فون پر گفتگو میں کہا ہم سرخرو ہو گئے، اللہ آپکو باعزت طریقے سے وطن واپس لائے گا۔