Saturday, May 4, 2024

لکی مروت: پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت: پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
September 12, 2022 ویب ڈیسک

لکی مروت (92 نیوز) - لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تختی خیل میں سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد مارے گئے، تاحال انکی شناخت نہیں ہو سکی۔

علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل 29 مارچ 2022ء کو لکی مروت کی شیری خیل پہاڑیوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گرد آفتاب عرف آفتابی، فضل الرحمان، عالم اللہ سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

4 ستمبر 2022ء کو لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر پولیس گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جمشید خان شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔ پولیس گاڑی کو معمول کے گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔