لکس اسٹائل ایوارڈز 2022، بہترین فلم کھیل کھیل ، بہترین ڈرامہ چپکے چپکے قرار پائے
لاہور (عمران راج) - لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 میں بہترین فلم کھیل کھیل ، فنکار سجل علی ،بلال عباس بہترین ڈرامہ چپکے چپکے اور فنکار فیروز خان ، عائزہ خان قرار پائے۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ابھرتی ہوئی اداکارہ اور بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار احمد علی اکبر، بہترین ماڈل نمرہ جیکب، لیجنڈ اداکارہ انجمن لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز کے حقدار رہے۔
شوبز انڈسٹری میں اہم سمجھی جانے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 کی تقریب لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد میرا، سنگیتا، احمدعلی بٹ ،افضل خان جان ریمبو ، صا حبہ ، علیزے ناصر، عثمان خالدبٹ، عروا حسین ، یشما گل، فہد مصطفی دیگر شریک ہوئے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز ٹی وی، فیشن اور میوزک کیلئے جیتنے والے فنکاروں بہترین اداکار (عوام کا انتخاب) فیروز خان (خدا اور محبت)بہترین اداکارہ (عوام کا انتخاب) عائزہ خان (چپکے چپکے)بہترین فلم (عوام کا انتخاب) فضاء علی مرزا اور نبیل قریشی (کھیل کھیل میں )
بہترین اداکارہ فلم (عوام کا انتخاب) سجل علی (کھیل کھیل میں)بہترین اداکار فلم (عوام کا انتخاب) بلال عباس (کھیل کھیل میں)بہترین اداکار (ناقدین کا انتخاب) احمد علی اکبر (پری زاد)بہترین اداکارہ (ناقدین کا انتخاب) حدیقہ کیانی (رقیب سے)بہترین ٹی وی ڈرامہ (عوام کا انتخاب) چپکے چپکے ،بہترین ہدایت کار (ناقدین کا انتخاب) کاشف نثار (رقیب سے)،بہترین ٹی وی ڈرامہ نگار ( ناقدین کا انتخاب) ہاشم ندیم (پری زاد)،بہترین ٹی وی ڈرامہ ( ناقدین کاانتخاب) چپکے چپکے،بہترین موسیقی (عوام کا انتخاب) خدا اور محبت ( موسیقار نوید نوشاد)،بہترین ابھرتا ہوا نیا ٹیلنٹ (ناقدین کا انتخاب) حدیقہ کیانی (رقیب سے)،فیشن برانڈ آف دی ایئر حسین ریہر،فیشن اینڈ ہیئر آرٹسٹ آف دی ایئر ( مرد و عورت) سنیل نواب ،بہترین ماڈل نمرہ جیکب
فیشن فوٹو اینڈ ویڈیوگرافر آف دی ایئر اشنا خان ،فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئر یاسر دیر،اسٹائل آئیکون آف دی ایئر فوزیہ امان
بہترین بیک گراؤنڈ موسیقی فلم (عوام کا انتخاب) نئی سوچ (کھیل کھیل میں)،میوزک پروڈیوسر آف دی ایئر (ناقدین کا انتخاب) عبداللہ صدیقی
میوزک یوتھ آف دی ایئر (ناقدین کا انتخاب) خواجہ دانش سلیم ،سال کا بہترین موسیقار (عوام کا انتخاب) علی ظفر (پہاڑوں کی قسم)،سال کا بہترین گیت (عوام کا انتخاب) افسانے (ینگ اسٹنرز)،سال کی بہترین لائیو پرفارمنس (عوام کا انتخاب) نتاشا بیگ (لاہوتی میلو) قرار پائے۔
فلم اسٹار انجمن کو تقریب میں اداکارہ حمائمہ ملک نے انجمن کو اعٖضائ کی شاعری کرتےہوئے گیتوں بھرا خراج تحسین (ٹری بیوٹ) پیش کرکے خوب داد سمیٹی ۔ فہد مصطفی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب کے دوران جہاں اداکاراؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے، وہیں متعدد شخصیات نے اسٹیج پر پرفارمنس کرکے شائقین کو بھی محظوظ کیا۔
تقریب کے دوران فلم، ٹیلی وژن، میوزک اور فیشن کی 26 کیٹیگریز میں جیتنے والوں کو ایوارڈز دیے گئے۔ تقریب میں اداکار فیروز خان کو بھی بہترین ’ویوورز‘ ٹی وی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ان کی نامزدگی پر بھی متعدد شخصیات نے ایوارڈ منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔