Tuesday, May 17, 2022

لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
March 29, 2022 ویب ڈیسک

لکی مروت (92 نیوز) - لکی مروت کی شیری خیل پہاڑیوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے تھانہ پیزو کے علاقے میں شیری خیل کی پہاڑیوں میں مطلوب ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے کارروائی کی، کارروائی کے لئے سکیورٹی فورسز سے بھی مدد لی گئی۔

مارے گئے دہشت گردوں میں آفتاب عرف آفتابی، فضل الرحمان اور عالم اللہ شامل ہیں، ایک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

مارے گئے دہشت گرد سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ 3 ماہ قبل ایف سی اہلکار کے قتل میں بھی مطلوب تھے۔