Thursday, April 18, 2024

سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں گیسیں خارج کرنے لگیں

سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں گیسیں خارج کرنے لگیں
October 26, 2016
 

 فلوریڈا(ویب ڈیسک) سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں 100 سے بھی زائد مہلک گیسیں خارج کرنے لگی ہیں ۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق امریکی اور چینی ماہرن کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں سو سے زائد مہلک گیسیں خارج کرتی ہیں ۔ حال میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق امریکی انسٹی ٹیوٹ آف این بی سی ڈیفنس اور چین کی سنہوا یونیورسٹی کے محقیقن نے مطالعاتی جائزے کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ بالا بیٹریوں سے لیتھیئم اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے جو جلد آنکھوں اورناک میں شدید ترین خارش کا باعث بنتی ہیں ۔